01:41 , 29 اپریل 2026
Watch Live

وادی کیلاش یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل

وادی کیلاش یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل

پاکستان نے ایک اہم ثقافتی سنگ میل عبور کر لیا ہے، جہاں وادی کیلاش کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ کامیابی پاکستان کی جانب سے اپنے قدیم ثقافتی ورثے کے تحفظ اور عالمی سطح پر فروغ کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

 خیبر پختونخوا میں ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع یہ وادی بمبوریت، رمبور اور بریر پر مشتمل ہے۔

وادی کیلاش اپنی منفرد ثقافت، قدیم روایات اور مخصوص طرزِ زندگی کے باعث دنیا بھر میں جانی جاتی ہے، جہاں کیلاش برادری صدیوں پرانی روایات کو آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔

یونیسکو کی جانب سے اس وادی کو عالمی ورثہ قرار دینا اس کے ثقافتی اور تاریخی اہمیت کا اعتراف ہے۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور پاکستان کی مثبت عالمی شناخت مزید مضبوط ہوگی۔

یہ پیش رفت ملک میں مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION